خاتون نے آشنا کے ساتھ مل کر شوہر کو جلا کر مار ڈالا، مقدمہ درج

تازہ ترین

تازہ ترین

بیٹے نے فائرنگ کرکے باپ اور بھائی کو موت کے گھاٹ اُتار دیا
بیٹے نے فائرنگ کرکے باپ اور بھائی کو موت کے گھاٹ اُتار دیا

پاکپتن:پاکپتن کے علاقے عارف والا میں خاتون نے آشنا کے ساتھ مل کر شوہر کو جلا کر مار ڈالا،پولیس کے مطابق ملزمہ نجمہ نے آشنا خادم کے ساتھ مل اس کمرے کو آگ لگا دی جہاں غفور اور اس کا دوست ظفر موجود تھے۔

آگ لگنے سے ملزمہ نجمہ کا شوہر غفور اور ظفر بری طرح جھلس گئے دونوں کو اسپتال لے جایا گیا جہاں غفور دم توڑ گیا۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا جس کے مطابق ملزمہ نے پہلے نشہ آور چیز کھلا کر دونوں کو بے ہوش کیا، پھر کمرے کو آگ لگا دی۔

پولیس ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ملزمان کے گرد گھیرا تنگ کردیا گیا ہے اور انہیں جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور سخت سے سخت سزا دی جائے گی۔ پولیس کے مطابق ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔

مزید پڑھیں: بلوچ کالونی تھانے کی حدود میں 6سالہ معصوم بچی سے جنسی زیادتی، ملزم گرفتار

Related Posts