کراچی:پاکستان کی سپر ماڈل و اداکارہ ماورہ حسین نے مسیحی برادری کو کرمس کی مبارکباد دی ہے۔
انسٹا گرام پر ماورہ حسین نے ایک بومرنگ شیئر کیا ہے جس میں انہوں نے چاکلیٹی رنگ کا لباس پہنا ہوا ہے، ماورہ حسین اس بومرنگ میں نہایت حسین اور خوش نظر آرہی ہیں۔
ان کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ماورہ حسین کرسمس ٹری کے ساتھ کھڑی ہوئی ہیں، ماورہ حسین نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ’میری میری کرسمس،‘ اور ساتھ میں انہوں نے کرسمس ٹری کا ایموجی بھی بنایا ہے۔