وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی اہم شاہراہ پر کوسٹر اور پک اپ کے درمیان تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 11 زخمی ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک حادثہ اسلام آباد کی سری نگر ہائی وے پر پولیس ہیڈ کوارٹر کے موڑ پر پیش آیا جہاں کوسٹر اور سوزوکی پک اپ آپس میں ٹکرا گئیں۔
حادثے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 11 زخمی ہوئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس جائے حادثہ پر پہنچ گئی۔ زخمیوں اور جاں بحق افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوئے۔ 11 زخمیوں کو ہسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔
یاد رہے کہ اِس سے قبل کراچی میں تیز رفتار ٹینکر اور موٹر سائیکل کے تصادم کے باعث 1 خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ ٹینکر ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا۔
کراچی کے جام صادق پل پر یہ خوفناک حادثہ گزشتہ ماہ کے دوران ہوا جہاں ٹینکر موٹر سائیکل سے ٹکرا گیا جس سے 1 خاتون اور 2 مرد حضرات جاں بحق ہو گئے۔