گندم اورچینی سمیت اشیاء خور دو نوش کا درآمدی بل 3ارب ڈالر سے تجاوز

تازہ ترین

تازہ ترین

روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی، مزید 52پیسے سستا ہوگیا
روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی، مزید 52پیسے سستا ہوگیا

کراچی :گندم اور چینی کے بحران کے بعد ملکی ضروریات پوری کرنے کیلئے درآمدات کے باعث جولائی سے نومبر کے دوران اشیاء خور دو نوش کا درآمدی بل گزشتہ سال کے اسی عرصے کے 2.1 ارب ڈالر کے مقابلے میں 3 ارب ڈالر سے زائد ہوگیا۔

جی 20 ممالک اور دوست ممالک کی جانب قرضوں کی ادائیگی میں ریلیف کے باعث مسلسل پانچویں ماہ بھی بیرونی ادائیگیوں کا توازن ایک ارب 60 کروڑ ڈالر سرپلس رہا ۔

گزشتہ مالی سال کے پہلے 5 ماہ کے دوران 1.7 ارب ڈالر خسارے کا سامنا تھا۔ قرض اور سود کی ادائیگی میں ریلیف کی 30 جون 2021 تک توسیع کے باعث جنوری سے جون 2021 کے دوران بھی بیرونی ادائیگیوں کا توازن مثبت رہنے کی توقع ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی میں سردی کے دوران بٹیر، کیکڑے اور جھینگے کے سوپ کا لطف اٹھائیں

جولائی سے نومبر کے دوران برآمدات2.2 فیصد اضافہ سے 9 ارب 70 کروڑ ڈالر رہیں ۔ٹیکسٹائل کی برآمدات 4.9 فیصد بڑھ گئی ہیں۔

ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں 10.4 فیصد کا اضافہ ہوا۔ جولائی سے نومبر ملکی درآمدات19.2  ارب ڈالر رہیں جبکہ پٹرولیم کی مصنوعات کے درآمدی بل میں 20.3 فیصد کمی ہوئی ہے ۔

Related Posts