ہرنائی میں سیکورٹی پوسٹ پر دہشت گردوں کاحملہ، ایف سی کے 7 جوان شہید

تازہ ترین

تازہ ترین

Seven FC soldiers martyred in Balochistan’s Harnai attack

ہرنائی: بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں فرنٹیئرکور بلوچستان کی پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں ایف سی کے 7 بہادر سپاہی شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آرکے مطابق ایف سی چیک پوسٹ پر گزشتہ رات حملہ کیاگیا،دہشت گردو ں کےحملےمیں نائب صوبیدارگلزار،سپاہی فیصل ،عبدالوکیل سپاہی شیر زمان، جمال ، عبدالرؤف اورفقیر محمد شہید ہوگئے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایف سی کے 7 بہادر سپاہی شہیدہونے کے بعد محاصرہ کیے گئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے،بزدلانہ کارروائی کرنیوالےدہشت گردوں کوبلوچستان کاامن تباہ کرنےنہیں دینگے۔

اس سے قبل گلگت بلتستان میں پاک فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں 2 میجرز سمیت پاک فوج کے 4 جوان شہید ہو گئے۔

مزید پڑھیں:صوبہ سندھ میں نومبر کے دوران 109 افراد قتل ہوئے۔پولیس رپورٹ میں انکشاف

ترجمان پاک فوج کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ گلگت بلتستان کے علاقے منی مرگ کے قریب پیش آیا جہاں پاک فوج کا ہیلی کاپٹر فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوا۔

آئی ایس پی آر اعلامیے کے مطابق منی مرگ میں فنی خرابی کے باعث ہیلی کاپٹر اس وقت گر کر تباہ ہوا جب پاک فوج کے شہید سپاہی عبدالقدیر کے جسدِ خاکی کو اسکردو منتقل کیا جارہا تھا۔

Related Posts