کراچی:گریڈ 19کے عبدالوقار میمن کو گریڈ 20 کے عہدے سینئر ڈائریکٹر سندھ ماسٹر پلان اتھارٹی کا ایڈیشنل چارج دے کر سپریم کورٹ کے احکامات نظر انداز کر کے او پی ایس تعینات کر دیا گیا۔
اس حوالے سے چیف سیکریٹری سندھ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا، سندھ حکومت مسلسل دوہرے عہدوں اور او پی ایس تعیناتیاں کر کے سپریم کورٹ کے احکامات کو کھلا چیلنج کرنے میں مصروف ہے۔ وقار میمن گریڈ 19 کے افسر ہیں جبکہ سینئر ڈائریکٹر سندھ ماسٹر پلان اتھارٹی گریڈ 20کی پوسٹ ہے۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








