کراچی پورٹ میں بحری جہاز میں آگ لگ گئی، ذرائع کے مطابق بحری جہاز میں آف لانڈنگ کے دوران آگ لگی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بحری جہاز کراچی پورٹ پر برتھ نمبر 11پر لنگر انداز ہے، پورٹ پر مذکورہ جہاز سے درآمدی اجناس کی آف لاڈنگ جاری تھی اس دوران حادثہ پیش آیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں جس کے سبب آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔