کراچی: صوبہ سندھ جاری موجودہ گیس بحران کے باعث وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزیر اعظم عمران خان کو خط لکھ دیا۔
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اس حوالے سے کہا کہ سندھ صوبہ پاکستان میں 68 فیصد گیس پیدا کرتا ہے، سب سے زیادہ گیس پیدا کرنے کے باوجود سندھ کو بدترین گیس بحران کا سامنا ہے۔
وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ آئین پاکستان کے آرٹیکل 158 کے تحت گیس پر پہلا حق پیدا کرنے والے صوبے کا ہے، مگر اس کے باوجود سندھ کو اس کے حصے کی گیس نہیں مل رہی۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








