سعودیہ میں پہلی بار موسیقی کے کالج قائم کرنے کے لیے لائسنس کا اجراء

تازہ ترین

تازہ ترین

سعودیہ میں پہلی بار موسیقی کے کالج قائم کرنے کے لیے لائسنس کا اجراء
سعودیہ میں پہلی بار موسیقی کے کالج قائم کرنے کے لیے لائسنس کا اجراء

الریاض: سعودی حکومت کی جانب سے پہلی بار موسیقی کے کالج قائم کرنے کے لیے لائسنس جاری کرنا شروع کردیئے گئے۔

عرب خبر رساں ادارے کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سعودی عرب کے وزیر برائے ثقافت بدربن عبداللہ السعود نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے دو میوزک کالجوں کے قیام کے لیے لائسنس کے اجرا کا اعلان کیا۔ جبکہ انہوں نے نجی اور غیر منافع بخش تنظیموں کو ثقافتی شعبے میں مزید ادارے قائم کرنے کی دعوت دی ہے۔

علاوہ ازیں سعودی وزارت ثقافت آرٹ ریزیڈنسی البلاد کے دوسرے ایڈیشن برائے 2022-2021 کے لیے بھی تیاریاں کررہی ہے۔ اس پروگروام کے تحت سعودی اور بین الاقوامی فن کاروں، نقاد، محققین اور مصنفین کو سعودی مدعو کیا جائے گا۔

وزارت ثقافت کا اس حوالے سے مزید کہنا ہے کہ سعودی عرب میں ثقافتی مکالمے، تجزیاتی انداز فکر اور مختلف عہد سے تعلق رکھنے والوں کے مابین علمی تجربات کے تبادلے کے لیے ”البلاد“ کا پروگرام تشکیل دیا گیا ہے۔ یہ پروگرام سعودیہ کے وژن 2030 میں بھی شامل ہے۔

واضح رہے کہ گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ سعودیہ عرب کے قوانین میں بھی تبدیلیاں لائی جارہی ہیں، جیسا کہ حال ہی میں خواتین کے ڈرائیونگ کرنے پر پابند ی کو ختم کردیا تھا۔

Related Posts