چیف جسٹس نے خیبرپختونخوا میں مندر جلانے کا نوٹس لے لیا،رپورٹ طلب

تازہ ترین

تازہ ترین

Chief Justice takes notice of temple demolish incident in KPK

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے خیبرپختونخوا میں مندر جلانے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا،آئی جی اور چیف سیکریٹری سے رپورٹ بھی طلب کرلی ۔

سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے خیبرپختون خوا کے ضلع کرک میں مندر جلانے کے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے اور چیف جسٹس نے آئی جی پولیس اور چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا سے رپورٹ بھی طلب کرلی ہے جبکہ مندرجلانے سے متعلق از خود نوٹس کیس کی سماعت 5 جنوری کو اسلام آباد میں ہوگی۔

مزید پڑھیں:مذہبی انتہاپسندی سے خطے کے امن کو خطرہ

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزاراحمد سے پاکستان ہندو کونسل کے چیئرمین رمیش کمار نے ملاقات کی تھی اور رمیش کمار نے کرک میں مندر جلانے کے واقعہ سے چیف جسٹس کو آگاہ کیا تھا، جس پر چیف جسٹس نے مندر جلانے کے واقعہ پر تشویش کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز تحصیل بانڈہ داد شاہ کے علاقہ ٹیری میں مندر کی توسیع کا کام جاری تھا کہ اس دوران مقامی افراد مشتعل ہوگئے اور مندر پر چڑھائی کرتے ہوئے آگ لگادی اور مندر مسمار کر دیا۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے مندر میں توسیع قبول نہیں۔

Related Posts