کیا صنم جنگ کو طلاق ہوگئی؟ سوشل میڈیا صارفین نے طلاق ہونیکا کا دعویٰ کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

کیا صنم جنگ کو طلاق ہوگئی؟ سوشل میڈیا صارفین نے طلاق ہونیکا کا دعویٰ کردیا
کیا صنم جنگ کو طلاق ہوگئی؟ سوشل میڈیا صارفین نے طلاق ہونیکا کا دعویٰ کردیا

کراچی:2021 کا آغاز ہوتے ہی اداکارہ و میزبان صنم جنگ اور ان کے شوہر کے درمیان طلاق کی خبریں سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں، دلچسپ بات یہ ہے کہ فیروز خان اور علیزے سلطان نے بھی اپنی علیحدگی و طلاق کی افواہوں پر کوئی بھی وضاحت نہیں کی تھی۔

معروف اداکارہ صنم جنگ کی طلاق کی خبریں اس وقت گردش کرنے لگیں، جب انہوں نے یکم جنوری 2021 کو انسٹاگرام پر اپنی تنہا تصویر شیئر کی۔اس تصویر میں ان کے ہمراہ ان کی فیملی کا کوئی فرد نہیں تھا۔

Sanam Jung's Divorce Rumors

Sanam Jung's Divorce Rumors

Sanam Jung's Divorce Rumors

Sanam Jung's Divorce Rumors

Sanam Jung's Divorce Rumors

Sanam Jung's Divorce Rumors

صنم جنگ نے کافی پینے کی اپنی تنہا تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ صوفے پر بیٹھ کر کافی پیتے ہوئے 2020 کو الوداع اور 2021 کو خوش آمدید کر رہی ہیں۔اداکارہ نے اس کے ساتھ دعا کی کہ نیا سال سب کے لیے بہتر اور خوشیوں بھرا ثابت ہو اور ساتھ ہی انہوں نے مثبت سوچ جیسے ہیش ٹیگز بھی استعمال کیے۔

صنم جنگ کی جانب سے انسٹا گرام پر تصویر شیئر کرنے کے بعد مداحوں نے سوالات کرنا شروع کیے کہ ان کے دیگر اہل خانہ کہاں ہیں اور بعض افراد نے تو سوال کیا کہ کیا ان کی بھی طلاق ہوگئی؟

اداکارہ کی تنہا تصاویر پر مداحوں نے کمنٹس کرنا شروع کردیے اور اندازوں سے دعوے کیے کہ صنم جنگ کی بھی طلاق ہوچکی ہے۔بعض مداحوں نے صنم جنگ کو مینشن کرتے ہوئے سوال کیا کہ کیا واقعی آپ کی طلاق ہوگئی ہے، وہیں بعض مداحوں نے سوال کرنے والے افراد کو جواب دیا کہ انہوں نے بھی سنا ہے کہ اداکارہ کی طلاق ہوچکی ہے۔

معروف اداکارہ صنم جنگ کی تصویر پر طلاق سے متعلق کمنٹس کرنے والے بعض مداحوں کے کمنٹس ہٹادیے گئے، تاہم اس کے باوجود لوگ ان کی تصویر پر طلاق سے متعلق کمنٹس کرتے دکھائی دیے۔

اداکارہ کی تصویر پر مداحوں کی جانب سے طلاق سے متعلق کمنٹس کیے جانے کے بعد بعض یوٹیوب چینلز اور سوشل میڈیا پیجز نے بھی صنم جنگ کی طلاق کی افواہوں کی خبریں شائع کیں۔طلاق کی افواہیں پھیلنے کے بعد اداکارہ نے فوری طور پر کوئی رد عمل نہیں دیا۔

خیال رہے کہ صنم جنگ نے 2016 کے آغاز میں سید عبدل قسام جعفری سے شادی کی تھی، جن کا شوبز سے کوئی تعلق نہیں۔اداکارہ کو شوہر سے پہلی بیٹی 2016 کے اختتام پر ہی ہوئی تھی اور گزشتہ برس اداکارہ اور ان کی بیٹی الایا جعفری میں کورونا کی تشخیص بھی ہوئی تھی، تاہم دونوں 2 ہفتوں میں صحت یاب ہوگئی تھیں۔

صنم جنگ نے ایک اشتہار میں کام کرکے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا، جس کے بعد انہوں نے 2008 میں پلے ٹی وی پر وی جے کی حیثیت سے کام کیا، صنم کو 2010 میں آگ ٹی وی سے وی جے کی آفر بھی موصول ہوئی جسے انھوں نے قبول کرلیا۔

اداکارہ نے اپنے کیریئر میں متعدد ڈراموں میں بھی کام کیا، جن میں ‘دل مضطر’، ‘محبت صبح کا ستارہ’، ‘میرے ہم دم میرے دوست’ اور ‘الوداع’ شامل ہیں۔انہیں ڈراموں کے علاوہ بولی وڈ میں ایک فلم کی آفر بھی موصول ہوئی، تاہم انہوں نے فلموں میں کام کرنے سے معذرت کی۔

Related Posts