ممبئی: اسکینڈلز کے حوالے سے مشہور بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت نے سینئر اداکارہ ارمیلا متونڈکرکی جائیداد پر سوال اٹھادیا، ارمیلا نے جوابی حملہ کرتے ہوئے کنگنا کو بالی ووڈ میں منشیات کے استعمال سے متعلق فہرست سامنے لانے کا چیلنج دیدیا ہے۔
اداکارہ کنگنا رناوت نے متنازعہ بیانات کی وجہ سے ہمیشہ خبروں میں رہتی ہیں اور اکثر اداکاروں سے بھی الجھتی رہتی ہیں اور حال ہی میں انہوں نے سینئر اداکارہ ارمیلا متونڈکرکی جائیداد کے حوالے سے الزام لگایا تھا کہ یہ جائیداد انہوں نے غیر قانونی طور پر خریدی ہے۔
کنگنا کے الزامات کے جواب میں ارمیلا نے ایک مختصر ویڈیو پوسٹ کی جس میں انہوں نے کنگنا کو ملاقات کی پیشکش کی اور ان کا کہنا تھا کہ آپ مجھ سے ملیں تاکہ میں آپ کو تمام دستاویز دکھاسکوں۔
مزید پڑھیں:کنگنا رناوٹ سے لفظی جنگ، دلجیت دوسانج پاکستانی ایجنٹ قرار
ارمیلا کا کہنا تھا کہ پورے ملک کے سامنے میں آپ سے درخواست کرتی ہوں کہ ایک جگہ اور وقت مقرر کریں اور میں اپنے تمام دستاویزات وہاں لاؤں گی۔ دستاویزات میں میری جائیداد کے تمام کاغذات شامل ہوں گے۔
ارمیلا نے کنگنا سے بھی کہا کہ وہ فلمی صنعت سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی وہ فہرست شیئر کریں جس کے بارے میں انہوں نے وعدہ کیا تھا کہ بالی ووڈ میں لوگ منشیات کے استعمال و کاروبار میں ملوث ہیں۔
???????????????????????? ???????????????????????? ???????? ???????????????????????????? ???????????????????????? ???????????? ????????????????????????????????????. pic.twitter.com/48cDaOb1Os
— ???????????????????????????????????????????????? (@KanganaMemes) January 3, 2021
गणपति बाप्पा मोरया ????????@KanganaTeam pic.twitter.com/m8mRgbsg6o
— Urmila Matondkar (@UrmilaMatondkar) January 3, 2021
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








