دنیا کی معمر ترین خاتون نے 118ویں سالگرہ پر انوکھی خواہش کا اظہار کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

world's oldest woman

ٹوکیو: دنیا کی دنیا کی معمر ترین خاتون کی جاپان کے شہر فوکوکا میں 118 ویں سالگرہ منائی گئی، خاتون نے اپنی طویل العمری کا راز بتاتے ہوئے سالگرہ کے موقع پر ایک انوکھی خواہش کا بھی اظہار کیا۔

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے مارچ 2019ء میں 2 جنوری 1903ء کو پیدا ہونیوالی تناکا کو 116 سال کی عمر میں دنیا کی معمر ترین شخصیت قرار دیا تھا۔

نرسنگ ہوم میں مقیم تناکا کی 118 ویں سالگرہ کے موقع پر نرسنگ ہوم کے تمام مکینوں نے شرکت کی اور سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اس موقع پر تناکا نے لذیذ کھانوں اور مطالعے کو اپنی طویل العمری کا راز قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں 120 سال تک جینا چاہتی ہوں۔

خاتون کی اس خواہش پر سالگرہ پر موجود لوگوں نے خوشی اور حیرت کا اظہار کیا اور ان کیلئے دعاؤں اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں:بھارت، جادوکاالزام لگاکرمعمر شہری کو زندہ دفن کردیا گیا، 8 افراد گرفتار

اس سے قبل دنیا کی معمر ترین خاتون 117 سال کی عمر میں اٹلی میں انتقال کر گئی ہیں۔ایما مورانو اٹلی میں 29 نومبر 1899 کو پیدا ہوئی تھیں۔ وہ باقاعدہ طور پر 19ویں صدی میں پیدا ہونے والی آخری زندہ شخصیت تھیں۔

وہ اپنی لمبی عمر کی وجہ جنیاتی اور روزانہ تین انڈوں کی خوراک کو بتاتی تھیں۔ایما اپنے بہن بھائیوں میں سب سے بڑی تھیں اور وہ سب کے بعد تک زندہ رہیں۔ ان کا انتقال شمالی شہر وربنیا میں ان کے گھر میں ہوا۔

Related Posts