مچھ کان کنوں کی تدفین وزیر اعظم کے دورے سے مشروط نہیں ہونی چاہئے، وزیراعلیٰ بلوچستان

تازہ ترین

تازہ ترین

مچھ کان کنوں کی تدفین وزیر اعظم کے دورے سے مشروط نہیں ہونی چاہئے، وزیر اعلیٰ بلوچستان
مچھ کان کنوں کی تدفین وزیر اعظم کے دورے سے مشروط نہیں ہونی چاہئے، وزیر اعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ: بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں مچھ کان کنوں کی شہادت کے بعد ہزارہ برادری کا دھرنا جاری ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان اور وفاقی وزیر علی زیدی اور وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی زلفی بخاری بھی شرکاء کو منانے میں کامیاب نہیں ہوسکے۔

یاد رہے کہ بلوچستان کے مچھ میں مسلح افراد نے دس کان کنوں کو قتل کر دیا تھا،جس کے بعد ان کے لواحقین اور ہزارہ برادری کے دیگر افراد نے کوئٹہ میں میتوں کے ہمراہ دھرنا دے رکھا ہے۔کراچی کے مختلف مقامات پر دھرنا دیا جاچکا ہے۔

تاہم دھرنے کے شرکا وزیر اعظم سے ملاقات کے بغیر احتجاج ختم کرنے پر آمادہ دکھائی نہیں دیتے۔حکومت کی جانب سے یہ دھرنا ختم کروانے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

کوئٹہ میں وفاقی وزرا علی زیدی اور زلفی بخاری کے ہمراہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرنے ہوئے بلوچستان کے وزیر اعلی جام کمال نے بھی ہزارہ دھرنے کے شرکا سے درخواست کی تھی کہ وہ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کو مرنے والوں کی تدفین سے مشروط نہ کریں۔

دھرنے کے منتظمین میں شامل آغا رضا کا کہنا تھا کہ یہ دھرنا کسی شخص نے اپنی مرضی سے نہیں دیا۔ ہم لوگوں کی آواز ہیں۔ یہ دھرنا لواحقین کے کہنے پر دیا گیا ہے۔ لواحقین اپنی مرضی سے یہ جنازے یہاں لے کر بیٹھے ہیں۔ دیگر مطالبات تو تسلیم ہو گئے لیکن ان کا مطالبہ ہے کہ وزیر اعظم آ کر اعلان کریں گے تو ہی یہ یہاں سے اٹھیں گے۔

مظاہرین سے مذاکرات کرنے کے لیے جانے والے وفاقی علی حیدر زیدی نے کہا کہ ایسے حملوں پاکستان کے دشمن کرواتے ہیں، ہم جب حکومت میں نہیں تھے تو سنتیتھے بیرونی ہاتھ ہیں، کلبھوشن جیسے لوگ یہیں سے پکڑے گئے تھے۔

دوسری طرف وزیراعلیٰ بلوچستان اور وفاقی وزراء کی دھرنے کے شرکاس کو منانے کی کوششیں ناکام ہو گئی ہیں، دھرنے کے شرکاء نے شرط رکھتے ہوئے کہا ہے کہ سب سے پہلے وزیراعظم عمران خان کوئٹہ آیئں، جس کے بعد باقی باتیں ہوں گی اور عمران خان کے آنے تک میتیوں کی تدفین نہیں کریں گے۔

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے مچھ میں ہونے والے دہشت گرد حملے میں اپنے پیاروں کو کھونے والے ہزارہ خاندانوں سے کہا ہے کہ وہ جلد ان کے پاس آئیں گے تاہم ان سے اپیل ہے کہ وہ میتوں کی تدفین کردیں۔

ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے لکھا کہ میں مچھ میں سفاکانہ دہشت گردی کے حملے میں اپنے پیاروں کو کھو دینے والے ہزارہ خاندانوں کو دوبارہ یقین دلاتا ہوں کہ میں آپ کے دکھ اور مطالبات سے آگاہ ہوں۔

Related Posts