نیو یارک: مشہور و معروف ہولی وڈ اداکارہ اور آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ ایما اسٹون نے 2019 میں اپنے قریبی دوست اور امریکی فلم ساز ڈیو میکری سے اچانک منگنی کرلی تھی اور 2020میں کسی کو بتائے بغیر شادی بھی کرلی تھی اور اب اطلاعات ہیں کہ ایما اسٹون کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق ایما اسٹون کا کہنا ہے کہ ماں بننے سے متعلق کافی پرجوش ہیں اور بہت خوش ہیں۔ایما اسٹون اپنے دوستوں سے مل رہی ہیں اور کام بھی کررہی ہیں، وہ ہمیشہ متحرک رہی ہیں اور روزانہ ایکسرسائز بھی کرتی ہیں۔تاکہ فٹ رہ سکیں۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








