راولپنڈی: افغانستان سرحدی علاقے سے دہشت گردوں کی ضلع مہمند میں فوجی چیک پوسٹ پر شدید فائرنگ سے پاک فوج کا جوان شہید ہوگیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے افغانستان کی جانب سے ضلع مہمند کی سرحدی چوکیوں پر فائرنگ کی، جس کا پاک فوج کی جانب سے منہ توڑ جواب دیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے حملے بعد دوطرفہ فائرنگ کے تبادلے میں ایف سی کا 25 سالہ سپاہی فضل واحد شہید ہوگیا۔25سالہ سپاہی فضل واحد سوات کے علاقہ شانگلہ کا رہائشی تھا۔
ایسا پہلا بار نہیں ہوا کہ افغان سرحد سے پاک فوج کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا ہو، اس سے قبل بھی افغانستان کے علاقے سے پاک فوج کی چوکیوں کو نشانہ بنایا جاچکا ہے۔ مگر افغانستان دہشت گردوں کو لگام ڈالنے میں مکمل ناکام ہے۔