اسلام آباد: سوشل میڈیا کے ذریعے خاتون کی تصویریں، ویڈیوز شیئر کرکے بلیک میل کرنے کے الزام میں ملک کی تاریخ میں پہلے مجرم کو سزا سنادی گئی، عدالت نے مجرم افضال کو 7 سال قید اور 90 ہزار جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیدیا۔
مجرم افضال نے ایک خاتون کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز فیس بک اور وٹس ایپ کے ذریعے نشر کیں،مجرم کیخلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت جون2020میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
مقدمہ درج کرنے کے بعد اس کو گرفتار کرلیا گیاتھااوردرخواست ضمانت ہائیکورٹ سے مسترد ہوگئی تھی۔راولپنڈی کی ٹرائل کورٹ نے مجرم کو سات سات قید کی سزا سنا دی۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر خواتین کو نازیبا تصاویر کے معاملے پر اکثر ہراساں کرنے کے واقعات رونما ہوتے ہیں تاہم ایف آئی اے اور دیگر اداروں کی جانب سے سخت اقدامات کے باعث سائبر کرائم میں ملوث ملزمان کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے۔
راولپنڈی کی ٹرائل کورٹ نے سائبر کرائم میں ملوث ملزم کو جرم ثابت ہونے کے بعد سزاء سنائی ہے جو اپنی نوعیت کا پہلا کیس ہے جبکہ شہریوں کا کہنا ہے کہ مجرموں کو سزائیں دینے سے ہی معاشرے میں سدھار آسکتا ہے۔