اسلام آباد: سابق صدر آصف علی زرداری کیخلاف جعلی اکاؤنٹس اورمشکوک ٹرانزیکشن سمیت 6 مقدمات سماعت کیلئے مقرر،پی پی رہنماء کی آصف زرداری کی گرفتاری کیلئے وارنٹ جاری کردیئے گئے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں آصف زرداری کیخلاف جعلی اکاؤنٹس سے متعلق 6 مقدمات سماعت کیلئے مقرر کرلیے گئے ہیں، آصف زرداری کی درخواست ضمانت پر سماعت 12 جنوری کو ہوگی۔
مشکوک ٹرانزیکشن کیس میں آصف زرداری کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوچکے ہیں جبکہ آصف زرداری کی بریت درخواستیں 19 جنوری کو سماعت کیلئے مقرر کردی گئی، ضمنی ریفرنسز خارج کرنے کی 3 درخواستوں پر سماعت 20 جنوری کو ہوگی۔
اس سے قبل اکتوبر 2020میں احتساب عدالت نے ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کی حاضری سے استثنیٰ کی استدعا منظور کرلی تھی۔
عدالتی کارروائی کے دوران قومی احتساب بیورو کے گواہ علی رضا کی گواہی ریکارڈ کی گئی جبکہ عدالت نے شریک ملزم کی جانب سے سماعت ملتوی کرنے کے لئے درخواست کو مسترد کردیا تھا ۔
واضح رہے کہ دسمبر 2019 میں سابق صدر آصف علی زرداری کو طبی بنیادوں پر رہا کیا گیا تھا جبکہ 5 اکتوبر 2020کو نیب عدالت نے ویڈیو لنک کے ذریعے آصف علی زرداری پرٹھٹھہ واٹر سپلائی کیس میں فرد جرم عائد کی تھی۔