انوشکا کوہلی کی بیٹی کا نام رکھنے کیلئے سوشل میڈیا پر مقابلہ شروع

تازہ ترین

تازہ ترین

Virat and Anushka daughter name

ممبئی: بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اور اداکارہ انوشکا شرما کے ہاں بیٹی کی پیدائش کے بعد نام رکھنے کیلئے سوشل میڈیا پر مقابلہ شروع ہوگیاہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اپنے پسندیدہ ستاروں کو مبارکباد دینے کے علاوہ ننھی پری کیلئے طرح طرح کے نام تجویز کئے جارہے ہیں۔

ویرات کوہلی کی جانب سے بیٹی کی ولادت کے حوالے سے پیغام کے بعد جوڑے کے لئے تہنیتی پیغامات کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جبکہ کچھ سوشل میڈیا صارفین نے نومولود بچی کے نام کی پیش گوئی کرنا شروع کردی اور کچھ نے تو مزاحیہ تجاویز پیش کیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ویرات اور انوشکا نے اپنی بچی کو بہت ہی منفرد نام دیا ہے۔ اسٹار جوڑے نے اپنی بیٹی کا نام “انوی” رکھا ہے۔

ایک ذریعہ نے تفریحی پورٹل پر انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اسپتال کے رجسٹر میں اپنی بیٹی کا نام انوی درج کیا ہے جبکہ اس کے بارے میں باضابطہ اعلان کا ابھی تک انتظار ہے۔

مزید پڑھیں: انوشکا اور کوہلی کے گھر ننھی پری آگئی، والدین بننے پردونوں اسٹارز خوشی سے نہال

بیڈمنٹن کھلاڑی سائنا نہوال اور انگلش انٹرنیشنل کرکٹر الیگزینڈرا ہارٹلی اور منیش شرما نے بھی انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کو مبارکباد پیش کی ہے۔

 

Related Posts