دبئی:شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی خوبصورت اداکار جوڑی سجل علی اور احد رضا میر کی دبئی میں بوٹ سرفنگ کرتے ہوئے ویڈیو انٹرنیٹ پر خوب وائرل ہو رہی ہے جسے اْن کے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔
معروف اداکارہ سجل اور اداکار و گلوکار احد رضا میر کی جانب سے انسٹا گرام پر نئی تصاویر اور ویڈیو شیئر کی گئی ہیں جن میں وہ دبئی میں سیر سپاٹے کرتے ہوئے گھومتے پھرتے دیکھے جا سکتے ہیں۔

وائرل تصاویر اور ویڈیو میں سجل اور احد رضا میر نہایت خوشگوار موڈ میں نظر آ رہے ہیں اور دونوں ہی اپنے مداحوں و فالوورز کی جانب سے خوب تعریفیں بھی بٹور رہے ہیں۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








