لاہور: ماڈل سے اداکارہ بننے والی ایمان علی اور گلوکار سے بنے اداکار فرحان سعید نے اپنی آنے والی فلم ’ٹچ بٹن‘ کے لیے فوٹوشوٹ کے لئے کروایا۔
فلم میں فیروز خان، فرحان سعید، سونیا حسین، اور امام علی مرکزی اداکار کے طور پر دکھائے گئے ہیں۔ فلم کا ٹریلر پہلے ہی ریلیز ہوچکا ہے جبکہ ابھی ریلیز کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔
دونوں شخصیات کو سوشل میڈیا پر خوب پذیرائی حاصل ہورہی ہے، کیونکہ ان کا حیرت انگیز فوٹو شوٹ وائرل ہواہے۔
تصاویر میں، ایمان علی خوبصورت سرخ رنگ کی ساڑی زیب تن کئے ہوئے ہیں جس میں وہ بہت خوبصورت نظر آرہی ہیں، دونوں کے فوٹو شوٹ کو بہت پسند کیا جارہا ہے۔
فرحان سعید ایک غیر معمولی گلوکار اور وراسٹائل اداکار ہیں۔ فرحان نے مقبول ڈراموں سونو چندا،پریم گلی،میں کام کرکے اپنی صلاحیتوں کے جوہردکھائے تھے۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








