پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار 920 نئے کیسز رپورٹ، مزید 46 شہری جاں بحق

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار 920 نئے کیسز رپورٹ، مزید 46 شہری جاں بحق
پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار 920 نئے کیسز رپورٹ، مزید 46 شہری جاں بحق

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار 920 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 46 شہری جاں بحق ہو گئے ہیں۔

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق مجموعی طور پر کورونا سے 5 لاکھ 21 ہزار 211 افراد متاثر ہوئے جبکہ 10 ہزار 997 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 37 ہزار 949 ٹیسٹ کیے گئے۔ اب تک کیے گئے مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 74 لاکھ 5 ہزار 571 ہو گئی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کو ملک بھر میں 1 ہزار 589افراد نے شکست دی جس کے نتیجے میں صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 75 ہزار228 ہو گئی۔ ملک بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 34 ہزار 986 ہوگئی۔

صوبہ سندھ میں کورونا سے 2 لاکھ 35 ہزار576 افراد متاثر ہوئے، پنجاب میں 1 لاکھ 49 ہزار782، خیبر پختونخوا میں 63 ہزار615، بلوچستان میں 18 ہزار612 جبکہ اسلام آباد میں 40 ہزار111 افراد کے جسم میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

آزاد جموں و کشمیر میں 8 ہزار 361 افراد کورونا کا شکار ہوئے جبکہ وائرس نے گلگت بلتستان میں 4 ہزار 884 افراد کو اپنا نشانہ بنایا۔سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئیں۔

پنجاب میں 4 ہزار 432افراد کورونا کے باعث انتقال کر گئے، سندھ میں 3 ہزار 793، خیبر پختونخوا میں 1 ہزار 783، بلوچستان میں 190، اسلام آباد میں 457، آزاد کشمیر میں 241 جبکہ گلگت بلتستان میں 101 افراد جاں بحق ہوئے۔

Related Posts