مودی کا بھارتی شہریوں کو مروانے کا منصوبہ بے نقاب، کسانوں نے را کا دہشتگرد پکڑ لیا

تازہ ترین

تازہ ترین

نریندر مودی
(فوٹو: آن لائن)

نئی دہلی: مودی حکومت کا بھارتی شہریوں کو مروانے کا منصوبہ بے نقاب ہوگیا جبکہ حکومت کے خلاف احتجاج میں مصروف کسانوں نے را کے دہشت گرد کو پکڑ کر میڈیا کے حوالے کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی اور بھارتی خفیہ ایجنسی را اپنے ہی شہریوں کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے جسے بے نقاب کردیا گیا ہے۔ دہلی میں کسانوں نے را کا دہشت گرد پکڑ کر میڈیا کے حوالے کیا۔ گرفتار شخص کا کہنا ہے کہ پولیس اور خفیہ ایجنسیوں نے ہمیں 4 کسان رہنماؤں کے قتل کا ٹاسک دیا تھا۔

گرفتار شخص کے بیان کے مطابق بھارتی انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس کے غنڈوں کو بھی مظاہرین پر فائرنگ کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔ بھارتی حکومت کسانوں کے احتجاج کو ناکام بنا کر عالمی برادری میں بے بنیاد پراپیگنڈہ کرکے سرخرو ہونا چاہتی ہے۔مودی حکومت 4 کسان رہنماؤں کو قتل کرکے ان کا الزام پاکستان پر عائد کرنے والی تھی۔

دوسری جانب بھارت میں پولیس نہتے کسانوں پر ٹوٹ پڑی۔ مودی حکومت کے متنازعہ قوانین کے خلاف احتجاج کرنے والے افراد پر ڈنڈے برسائے گئے اور لاٹھی چارج کیا گیا۔ سخت سردی میں مظاہرین کے خلاف واٹر کینن بھی استعمال ہوا۔ کسانوں نے بھارتی یومِ جمہوریہ کے موقعے پر ٹریکٹر ریلی کے اعلان سے پیچھے ہٹنےسے انکار کردیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: مودی اور انڈین میڈیا کا گٹھ جوڑ

Related Posts