ممبئی: بھارتی اداکارہ نیہا مہتا نے مشہور و معروف ڈرامہ سیریل ”تارک مہتا کا اُلٹا چشمہ“ چھوڑنے کی اصل وجہ بتادی، انہوں نے کہا کہ کامیڈی ڈرامے ‘تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ چھوڑنے کے بعد دو پراجیکٹس کی مزید پیشکش ہوئیں لیکن انہوں نے اُس کا بھی انکار کردیا۔
واضح رہے کہ کچھ دن قبل ادکارہ نیہا مہتا کامیڈی ڈرامے ‘تارک مہتا کا الٹا چشمہ’ سے دستبردار ہو گئی تھیں اور اداکارہ اب خواتین پر مبنی گجراتی فلم میں کام کرتی ہوئی نظر آئیں گی۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








