عامرخان کی اہلیہ فریال مخدوم کو سوشل میڈیا صارفین نے آڑے ہاتھوں لے لیا

تازہ ترین

تازہ ترین

عامرخان کی اہلیہ فریال مخدوم کو سوشل میڈیا صارفین نے آڑے ہاتھوں لے لیا
عامرخان کی اہلیہ فریال مخدوم کو سوشل میڈیا صارفین نے آڑے ہاتھوں لے لیا

مشہور عالمی باکسر عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم کو سوشل میڈیا صارفین نے نئی تصویر شیئرکرنے پر آڑے ہاتھوں لے لیا۔ 

تفصیلات کے مطابق فریال مخدوم نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس پر صارفین نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Faryal Makhdoom Khan (@faryalmakhdoom)

یاد رہے کہ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے 2013 میں فریال مخدوم سے شادی کی جن سے ان کے 3 بچے (2 بیٹیاں اور بیٹا) ہے۔

شادی کے 3 سال بعد فریال نے سسرالیوں پر تشدد کا الزام عائد کرتے ہوئے عامر خان اور ان کے گھر والوں پر متعدد الزام عائد کیے تھے۔

میاں بیوی کے درمیان اختلافات عروج پر پہنچ گئے تھے اور طلاق کی نوبت آگئی تھی تاہم چند ماہ پہلے فریال مخدوم نے عامر خان سے معافی مانگ کر معاملہ ختم کردیا تھا۔

فریال مخدوم اپنے میک اپ اور لباس کی وجہ سے کئی بار سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بن چکی ہیں اور اب ایک بار پھر صارفین نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ان کی ایک تصویر پر بھرپور تنقید کی۔ 

انسٹاگرام کی ایک صارف سمیا خان نے لکھا ’’یہ تو مزید خوفناک ہوتی جارہی ہے‘‘۔ عریشہ نے فریال مخدوم کی سرجری پر تنقید کرتے ہوئے کہا ’’توبہ اتنا بڑا ہونٹ‘‘۔ ایک اور صارف نے لکھا ہے کہ میم آپ اپنی شادی کے وقت بہت اچھی لگ رہی تھیں لیکن پتا نہیں اب آپ کے چہرے کو کیا ہوگیا ہے۔

ایک اور صارف حنا کا کہنا تھا کہ یہ کتنی مصنوعی لگ رہی ہے، مجھے یقین ہے فریال اس خوفناک میک آپ کے بغیر اچھی لگتی ہوں گی۔ 

یہ بھی پڑھیں:میٹ دی خانز،،فریال اور عامر خان ٹی وی شو میں زندگی کے رازوں سے پردہ اٹھائینگے

Related Posts