کراچی: پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی نے کھلے سمندر میں اسمگلنگ کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے مشکوک بوٹ سمیت 7 اسمگلروں کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کے جہاز نے جیوانی کے قریب کھلے سمندر میں روٹین پیٹرولنگ کرتے ہوۓ الیوسفی نامی مشکوک بوٹ کو 7 اسمگلروں سمیت تحویل میں لیا۔
ترجمان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کا کہنا ہے تحویل میں لی گئی بوٹ سے 28,000 لیٹر ایرانی ڈیزل برآمد ہوا جو کہ غیر قانونی طریقے سے پاکستان لایا جا رہا تھا۔
میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کے ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ کشتی کو اسمگلروں سمیت مزید قانونی کروائی کے لئے پاکستان کسٹم انٹیلیجنس کے حوالے کر دیا گیا –
یہ بھی پڑھیں:میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے کھلے سمندرمیں پھنسی کشتی میں سوار 15ماہی گیروں کوبچا لیا
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








