لاہور :یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب کے طلبہ آن لائن امتحان کے حق میں میدان میں آگئے، خیابان جناح پر طلبہ کا شدید پتھراؤ،مشتعل طلبہ نے یونیورسٹی کا دروازہ توڑدیا۔
ذرائع کے مطابق طلبہ آن لائن امتحان کے حق میں مظاہرہ کررہے تھے، طلبہ کا مطالبہ تھاکہ آن لائن امتحان لیا جائے لیکن جامعہ انتظامیہ نے یونیورسٹی کھلنے پر باقاعدہ امتحان لینے کا فیصلہ کیا تھا جس پر کشیدگی پیدا ہوئی۔
جائے وقوعہ پر موجود ذرائع کے مطابق طلبہ فلائی اوورسے پتھراؤکررہے ہیں جبکہ طلبہ اور یونیورسٹی کے گارڈز میں جھڑپ بھی ہوئی ہے اورمشتعل طلبہ نے یونیورسٹی کا دروازہ توڑدیاہے۔