کراچی: شہر قائد میں کالجز کھلتے ہی اساتذہ اور عملہ تیزی سے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے لگا، کراچی کے کالجز میں عالمی وبا کے کیسز میں تشویش ناک حد تک اضافہ ہونے کاانکشاف۔
ذرائع کے مطابق سر سید گورنمنٹ گرلز کالج میں عملے کے 58 افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہیں اور شہید ملت گرلز کالج میں عملے کے 21 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
اس کے علاوہ شہید ملت کالج کے مزید 22 افراد کے ٹیسٹ کروائے گئے ہیں۔دوسری جانب گورنمنٹ دہلی کالج میں 3 افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہیں اور ریاض گورنمنٹ گرلز کالج میں 10 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
محکمہ تعلیم کے مطابق کراچی کے زیادہ تر کالجز کے عملے اور اساتذہ کہ ابھی ٹیسٹ ہونے باقی ہیں اور جن کالجز میں کورونا کیسز زیادہ ہیں وہاں تدریسی عمل بہت جلد کردیا جائے گا۔