کور کمانڈرز کانفرنس،ملک، خطے اور بارڈرز کی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

کور کمانڈرز کانفرنس،ملک، خطے اور بارڈرز کی سیکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا
کور کمانڈرز کانفرنس،ملک، خطے اور بارڈرز کی سیکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا

راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سربراہی میں کور کمانڈرز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، شرکا نے پرعزم کشمیریوں کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر پر آگاہی بڑھنے کو انتہائی مثبت قرار دیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس منعقد کی گئی، جس میں ملک، خطے اور بارڈرز کی سیکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

کور کمانڈرز کانفرنس میں فاٹا میں سیکیورٹی کی بہتر ہوتی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔ عسکری قیادت کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ضم ہوئے اضلاع میں اصلاحات پر جلد عملدرآمد وقت کی ضرورت ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس میں افغان امن عمل پر بھی غور کرتے ہوئے کہا گیا کہ علاقائی امن کے لیے افغانستان میں امن اور اسحتکام کا ہونا لازم ہے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کانفرنس سے خطاب میں کہنا تھا کہ بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی اور بہتر ہوتی سیکیورٹی صورتحال قربانیوں کا نتیجہ ہے۔ یہ قربانیاں پاکستان سے انتہاء پسندی اور دہشت گردی ختم کرنے کے لیے دی گئیں۔

Related Posts