سرکاری ملازمین کا ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان،تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ

تازہ ترین

تازہ ترین

سرکاری ملازمین کا ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کردیا،تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ
سرکاری ملازمین کا ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کردیا،تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ

اسلام آباد: تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کا معاملہ، سرکاری ملازمین کے حوالے سے بنائے گئی حکومتی وزراء کی ٹیم کا اجلاس ، حکومتی کمیٹی کی جانب سے گریڈ ایک سے سولہ تک کے سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں 24 فیصد تک تنخواہ بڑھانے کی تجویز پیش کی گئی جسے ملازمین کے نمائندوں نے مسترد کردیا۔

سرکاری ملازمین کی جانب سے احتجاج کیا جارہا ہے اس احتجاج کو کئی ماہ گزر چکے ہیں ان سے مذاکرات کے لئے وزراء کی کمیٹی بھی بنائی گئی تھی ، وزراء کی کمیٹی کا آج اجلاس ہوا ہے۔ جس میں وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد ، وزیر دفاع پرویز خٹک ، اور علی محمد خان جو کہ وزیر ہیں پارلیمانی امور کے ۔ کمیٹی کی جانب سے سرکاری ملازمین کے نمائندوں کو آفر دی کہ 24 فیصد تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے گا جن ملازمین کا گریڈ ایک سے سولہ تک ہے۔

 اس پر حکومتی وزراء کی آفر کو مسترد کرتے ہوئے سرکاری ملازمین کے نمائندوں کا کہنا تھا کہ کم سے کم 40 تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے  اور اضافہ بنیادی تنخواہ پر کیا جائے۔

کمیٹی کی جانب سے یہ بھی کہا گیا کہ 18ویں ترمیم کے بعد صوبائی ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ وفاقی حکومت نہیں کرسکتی۔ اس حوالے سے بھی سرکاری ملازمین تھوڑی سی لچک دکھائیں۔

مذاکرات میں ناکامی کے بعد سرکاری ملازمین کی جانب سے یہ اعلان کیا گیا ہے کہ کل دھرنا دیا جائے گا اور مطالبات کے حق میں بھرپور احتجاج بھی کیا جائے گا۔ اس کے بعد وفاقی دارالحکومت میں سرکاری ملازمین کام چھوڑ دیں گے۔ اور احتجاج میں شامل ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی کابینہ کا اجلاس، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 40فیصد اضافے کی منظوری

Related Posts