لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا چولستان جاتے ہوئے بورے والا شہر کا فضائی جائزہ لیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پر پائلٹ نے ہیلی کاپٹر کی لو فلائٹ لی۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے بورے والا میں شہری سہولتوں کا جائزہ لیا بورے والا وہاڑی روڈ پر چنوں موڑ سبزی منڈی کے قریب ٹریفک جام ہونے کا فوری نوٹس لیا اوروزیراعلیٰ عثمان بزدار کا ہیلی کاپٹر سے انتظامی و پولیس حکام سے رابطہ کیا۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او وہاڑی کو موقع پر پہنچنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک کو کھولنے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں۔
افسران اپنی موجودگی میں ٹریفک رواں دواں کرا کر رپورٹ وزیراعلیٰ آفس بھجوائیں۔عثمان بزدار نے کہا کہ شہریوں کی مشکلات کو اپنی مشکلات سمجھتا ہوں۔
ٹریفک جام ہونے سے جو ذہنی کوفت اور پریشانی ہوتی ہے اس کا اندازہ افسران نہیں کر سکتے۔ٹریفک بحال ہونے تک افسران خود ڈیوٹی پر موجود رہیں۔میں جلد وہاڑی اور بورے والا کا بھی دورہ کروں گا۔