گوجرانوالہ:نوشہرہ ورکاں کے علاقے میں مہندی کی رسم کے دوران منچلوں نے ہلڑ بازی کے دوران فائرنگ شروع کردی، فائرنگ کا نشانہ ایک 14سالہ بچی بن گئی جو موقع پر جاں بحق ہوگئی۔
واقعے کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تحقیقات کرنے پر پتہ چلا کہ فائرنگ کرنے والا شخص دولہا کا چچا تھا، بچی کو گولی لگنے کے بعد فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دولہا کے چچا نے فائرنگ کے وقت شراب پی ہوئی تھی، جسے حراست میں لے لیا گیا ہے، جبکہ دوسری جانب واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق 14سالہ سندس کو دو فائر لگے جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی، ملزم خالد پولیس کی حراست میں ہے۔جبکہ نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیاگیاہے۔