دیگر اداکاراؤں کی طرح پلاسٹک سرجری پر یقین نہیں رکھتی،میرا

تازہ ترین

تازہ ترین

دیگر اداکاراؤں کی طرح پلاسٹک سرجری پر یقین نہیں رکھتی،میرا
دیگر اداکاراؤں کی طرح پلاسٹک سرجری پر یقین نہیں رکھتی،میرا

لاہور: پاکستان فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا نے سوشل میڈیا پر نئی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کاسمیٹک سرجریز سے متعلق ایک اہم پیغام شیئر کیا ہے۔

پاکستان سمیت بھارتی فلموں میں کام کرنے والی اداکارہ میرا آج کل سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر کافی متحرک نظر آ رہی ہیں اور اپنی نئی تصاویر بھی شیئر کر رہی ہیں۔

گزشتہ دنوں میرا کی جانب سے اپنے نئے پروجکیٹ کے آن ایئر ہونے سے متعلق بھی عندیہ دیا گیا ہے۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Meerajee (@meerajeeofficial)

اداکارہ میرا نے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر اپنی نئی تصاویر شیئر کی ہیں۔

چمکتے دمکتے جامنی رنگ کے لباس میں ملبوس میرا نے اپنی تصویر پر کیپشن بھی دیا ہے جس پر اُن کے مداح اُن کی خوب تعریفیں کر رہے ہیں۔

میرا جی کا پوسٹ کے کیپشن میں اپنے چہرے کی جھریوں سے متعلق کہنا ہے کہ ’اُنہیں اپنے چہرے کی جھریوں سے پیار ہے، یہ اُن کے لیے ایک فیشن ہے۔‘

اُن کا مزید کہنا تھا کہ ’یہ اُن کی جانب سے اس بات کا اظہار ہے کہ وہ پلاسٹک سرجریز پر یقین نہیں رکھتیں بلکہ وہ اپنے چہرے کی ان جھریوں پر یقین کرتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا پر خاتون رکن خیبرپختونخوا اسمبلی کی ٹک ٹاک ویڈیو کا چرچہ

Related Posts