اسلام آباد، جنسی ہراسگی کی شکار خاتون کا وکیل اسرار خٹک کے خلاف ڈی چوک پر احتجاج

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد: جنسی ہراسگی کی شکار خاتون کا وکیل اسرار خٹک کے خلاف ڈی چوک پر احتجاج
اسلام آباد: جنسی ہراسگی کی شکار خاتون کا وکیل اسرار خٹک کے خلاف ڈی چوک پر احتجاج

اسلام آباد میں جنسی ہراسگی کا شکار خاتون نے اسرار خٹک نامی وکیل کے خلاف ڈی چوک پر شدید احتجاج کرتے ہوئے حکامِ بالا سے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔

انصاف کا مطالبہ کرنے والی خاتون شائستہ نے ایم ایم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ پنجاب کے ضلع اٹک میں میرا جعلی دستاویزات کا کیس چل رہا ہے جبکہ کیس کے مخالف وکیل اسرار خٹک نے مجھے ہراساں کرتے ہوئے کہا کہ اگر میں اس کے ساتھ ایک رات سو جاؤں تو کیس کا فیصلہ میرےحق میں ہو جائے گا۔

گفتگو کے دوران حصولِ انصاف سے مایوس خاتون شائستہ نے کہا کہ فیصلہ تو ججز کرتے ہیں۔مجھے کتنے ججز کے ساتھ سونا پڑے گا تو فیصلہ میرے حق میں ہوگا؟ میں ہراسگی کیس کے سلسلے میں ہائی کورٹ کا دروازہ بھی کھٹکھٹایا جہاں سے پجاب بار کونسل جانے کا مشورہ دیا گیا۔

خاتون شائستہ نے کہا کہ پنجاب بار کونسل میں بھی ایسے ہی لوگ موجود ہوں گے۔ملک بھر کے عوام الزام لگائے جانے کی صورت میں عدالتوں میں ملزم کی حیثیت سے پیش ہوتے ہیں۔ وکلاء کو بھی عدالت کے سامنے ملزم کی حیثیت سے پیش کیا جاتسکتا ہے۔ میرا مقدمہ اسرار خٹک نامی وکیل کے خلاف ہے۔ 

شائستہ نے کہا کہ اسرار خٹک نے مجھے بھری عدالت میں تھپڑ ماردیا اور جج نے اسے کچھ نہیں کہا۔ اس کے خلاف ایف آئی آر بھی درج نہ ہوسکی۔ اسرار خٹک کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے اور اس میں سخت دفعات لگائی جائیں جبکہ پولیس نے اسرار خٹک کے خلاف مقدمہ درج کرنے سے انکار کردیا ہے۔

پولیس کو بکاؤ قرار دیتے ہوئے شائستہ نے کہا کہ پولیس عادی مجرموں کی رہائی کا باعث بن رہی ہے، حکامِ بالا پولیس اہلکاروں کو کنٹرول کریں۔ شائستہ نے وزیرِ اعظم عمران خان سے بھی انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کرتے ہوئے سوال کیا کہ کیا ریاستِ مدینہ ایسی ہوتی ہے؟ 

یہ  بھی پڑھیں: پاکستان میں ایک اور مالی اسکینڈل، ہزاروں لوگ زندگی بھرکی جمع پونجی سے محروم

Related Posts