کراچی، گارمنٹس کمپنی کے 300 سے زائدکارکنان کا احتجاج، پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی میں 1 ماہ میں 39 افراد قتل، خواتین سے اجتماعی زیادتی کے 4واقعات رپورٹ
کراچی میں 1 ماہ میں 39 افراد قتل، خواتین سے اجتماعی زیادتی کے 4واقعات رپورٹ

کراچی میں گارمنٹس کمپنی کے 300 سے زائد کارکنان نے احتجاج شروع کردیا ہے جسے روکنے کیلئے پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق گارمنٹس کمپنی کے 300 سے زائد ورکرز لیاقت اسکوائر ڈبل روڈ پر احتجاج میں مصروف ہیں جسے روکنے کیلئے کراچی پولیس حرکت میں آگئی۔

پولیس کی بھاری نفری نے احتجاج روکنے کیلئے حکمتِ عملی تیار کر لی جبکہ گارمنٹس کمپنی کے ملازمین تنخواہوں میں کٹوتی اور حاضری الاؤنس نہ ملنے پر احتجاج میں مصروف ہیں۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ گارمنٹس کمپنی میں مختلف بہانے تراش کر تنخواہیں کاٹ لی جاتی ہیں جبکہ حاضری الاؤنس بھی نہیں دیاجاتا۔ ہمارے بنیادی انسانی حقوق پامال کیے جارہے ہیں۔ مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا۔

دوسری جانب کراچی پولیس مظاہرین کو روکنے کیلئے تیار ہے۔ اسلحے سے لیس پولیس کے جوان مظاہرین کو آگے بڑھنے سے روکنا چاہتے ہیں۔ ملازمین کا کہنا ہے کہ تنخواہوں کی مکمل ادائیگی اور حاضری الاؤنس ہمارا حق ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی  میں فول پروف سیکورٹی کیلئے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم کرنے پر اتفاق

 

Related Posts