ممبئی:فحش فلمیں بنانے کے الزام میں گرفتار بھارتی اداکارہ گیہانا واسستھ کے خلاف پولیس نے گینگ ریپ کا مقدمہ درج کرلیا۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق گیہانا واسستھ پر 24 سالہ اداکارہ کے گینگ ریپ اور جنسی زیادتی کیلئے قید کرنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ 24 سالہ اداکارہ نے الزام عائد کیا ہے کہ گیہانا اور تین افراد نے انہیں فحش فلم بنانے پر مجبور کیا تھا جس پر پولیس نے اداکارہ سمیت 4 افراد پر مقدمہ درج کرلیا ہے۔
گزشتہ دنوں ممبئی پولیس کے کرائم برانچ نے بھارتی فلم و ٹی وی کی مشہور اداکارہ گیہانا واسستھ کو فحش فلمیں بنانے اور ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔
بعد ازاں عدالت نے اداکارہ اور دیگر ملزمان کو 10 فروری تک پولیس ر یمانڈ میں دیا تھا۔ پولیس ریمانڈ کے دوران بھارتی اداکارہ گیہانا میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد سے وہ قرنطینہ ہیں۔