پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج راکھ کے بدھ سے مسیحی روزوں کا آغاز

تازہ ترین

تازہ ترین

ash wednesday

کراچی: آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں راکھ کے بدھ سے مسیحی روزوں کے ایام کا آغاز ہوگیا، ایسٹر 4 اپریل کو منایا جائیگا۔

آج دنیا بھر میں مسیحی روزوں کے آغاز پر راکھ کا بدھ عقیدت و احترام کیساتھ منایا جارہا ہےجبکہ دنیا بھر کے مسیحیوں کی طرح آج پاکستان میں بسنے والے مسیحی بھی سروں پر راکھ لگاکر روزوں کے ایام کا آغاز کررہے ہیں ۔

مسیحی عقیدے کے مطابق دنیا بھر کے مسیحی 40 روزوں کے بعد چار اپریل کو ایسٹر منائیں گے جبکہ اس سے قبل 28 مارچ کو کھجوروں کا اتوار اور 2 اپریل کو گڈ فرائیڈے منایا جائیگا۔

آج پوری ملک کے گرجا گھروں میں خصوصی عبادات کا اہتمام کیا جائیگا اورمسیحی اپنے روزوں کے آغاز پر سروں پر رکھ ڈال کرعبادت میں شریک ہونگے۔ پاکستان میں موجود مسیحی برادری بھی گرجا گھروں میں خصوصی عبادات میں شریک ہوگی۔

مزید پڑھیں:ملکی تعمیر و ترقی کیلئے مسیحی برادری کا کردار فراموش نہیں کیا جاسکتا۔دفترِ خارجہ

واضح رہے کہ ہر سال فروری میں مسیحی روزوں کا آغاز ہوتا ہے اور اپریل میں ایسٹر کا تہوار منایا جاتا ہے تاہم گزشتہ سال کورونا کی وجہ سے ملک بھر میں گرجا گھر بند ہونے کی وجہ سے ایسٹر کی عبادات گھروں میں کئی گئی تھیں جبکہ اس سال گرجا گھروں میں عبادات منعقد کی جائینگی۔

Related Posts