اسلام آباد :ترجمان دفتر خارجہ نے واضح کیا ہے کہ کرتارپورراہداری وزیر اعظم کے وعدے کے مطابق اپنے مقررہ وقت پر کھولی جائے گی، سارک کی بین الاوزراتی کونسل کے اجلاس میں بھارت نے ایجنڈا آئٹم سات پر اجلاس کے انعقاد پر اعتراض اٹھایا ، سارک سربراہ اجلاس کے حوالے سے تواریخ کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے کرفیو کو 66 دن ہو چکے ہیں ، کشمیریوں کی زندگی اجیرن بن چکی ہے،کشمیریوں کے پاس بنیادی ضروریات کی چیزیں نہیں،عالمی دنیا کشمیر پر بول رہی ہے، عراق کے لئے زائرین کو ویزوں کے اجراء کیلئے سفارتی کوششیں جاری ہیں۔
وزیر اعظم کے دورہ چین میں چینی قیادت نے کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے ، گوادر پروجیکٹ پر کام تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ جمعرات کو ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کہاکہ بھارت کی قابض فوجیوں نے اونتی پورہ کشمیر میں دو نوجوانوں کو شہید کیا اور ایک کو زخمی کیا،بھارت کی جانب سے کرفیو کو 66 دن ہو چکے ہیں ۔
انہوںنے کہاکہ کشمیریوں کی زندگی اجیرن بن چکی ہے،کشمیریوں کے پاس بنیادی ضروریات کی چیزیں نہیں،عالمی دنیا کشمیر پر بول رہی ہے۔انہوںنے کہاکہ امریکا کے مستقبل کے صدارت کے تین امیدواروں نے اس پر بات کی ۔
انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے چین کا دورہ کیا،وزیراعظم نے چین کے صدر اور وزیراعظم سے ملاقات کی ،وزیراعظم نے صنعتکاروں سے بھی ملاقات کی ،ملاقات میں پاکستان چین تعلقات پر بات چیت کی گئی،انہوںنے کہاکہ گوادر پروجیکٹ پر کام تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ،دونوں ممالک نے گوادر کے دوسرے حصے کو اکنامک ترقی اور سوشل ترقی بڑھانے کا کہا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








