کوئٹہ کے مغربی بائی پاس پر جبل نور کے قریب دھماکہ، ایف سی اہلکار شہید

تازہ ترین

تازہ ترین

کوئٹہ کے مغربی بائی پاس پر جبل نور کے قریب دھماکہ، ایف سی اہلکار شہید
کوئٹہ کے مغربی بائی پاس پر جبل نور کے قریب دھماکہ، ایف سی اہلکار شہید

کوئٹہ: بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے مغربی بائی پاس پر چیک پوسٹ کے نزدیک دھماکے کے باعث ایف سی کا ایک اہلکار شہید ہو گیا۔

کوئٹہ کے مغربی مغربی بائی پاس پر ایف سی چیک پوسٹ کے قریب زور دار دھماکہ ہوا ہے، دھماکے کی زد میں آ کر ایف سی کا ایک اہلکار شہید اور 2افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق دھماکہ موٹرسائیکل میں نصب بارودی مواد کے ذریعے کیاگیاہے، دھماکے کے وقت ایف سی کاقافلہ قریب سے گزررہاتھا، بم ڈسپوزل اسکواڈ طلب کر کے علاقے کو پولیس اور ایف سی نے گھیرے میں لے لیا۔

مزید پڑھیں: بلوچستان کے شہر تربت میں سینما چوک کے قریب دھماکہ، ایک شخص زخمی ہوگیا

Related Posts