کراچی:اداکارہ سوہائے علی ابڑو نے ایک شو کے دوران لڑکے کا روپ دھار کر ماہرہ خان کو شادی کی پیشکش کردی۔اداکارہ ماہرہ خان نے حال ہی میں واسع چوہدری کے شو گھبرانا منع ہے میں شرکت کی جہاں ان سے مختلف موضوعات پر مبنی دلچسپ سوالات کیے گئے۔

شو کو دلچسپ بنانے کے لیے سوہائے علی ابڑو نے وڈیرے کا روپ دھار کر انٹری دیتے ہوئے حاضرین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی۔سوہائے ابڑو نے کسی وڈیرے کی طرح سیاہ کرتا زیب تن کیا۔

انہوں نے سر پر پگڑی پہنی، مردانہ انداز کے ساتھ صوفے پر بیٹھ کر کہا کہ میرا نام سائیں سکھی شاہ ہے اور میں پروڈیوسر کا بیٹا ہوں، پھر انہوں نے اپنی تعریفوں کے پل باندھ دیے۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








