راچی :صدروفاق ایوانہائے تجارت وصنعت پاکستان میاں ناصر حیات مگوں نے ملک کے معروف صنعتکار اور رائس ایکسپورٹر رفیق سلیمان کوایف پی سی سی آئی کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے رائس کا کنوینر نا مزد کر دیا ہے ۔
میاں ناصر حیات مگوںنے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ رفیق سلیمان اپنے وسیع تر تجربے کو ایف پی سی سی آئی کے ان ممبرزتک پہنچا کر متعلقہ سیکٹر کیلئے فائدہ مند ثابت ہونگے اور چاول کی برآمدات سے منسلک ایکسپورٹرز کے مسائل کو متعلقہ اداروں تک پہنچا کرانہیں حل کرانے کی کوششیں کرینگے۔
صدر ایف پی سی سی آئی نے انہیں مشورہ دیا کہ وہ اپنی کمیٹی میں ایک اچھے تجربہ کار اور پیشہ ور افراد کو شامل کریں اور تمام متعلقہ حکام کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں اور کاروباری برادری کو سہولت فراہم کریں۔
رفیق سلیمان آر بی انٹرنیشنل کے پروپرائٹرہیں،وہ کئی سال سے ایف پی سی سی آئی کی ایگزیکٹو کمیٹی”رائس” کے سربراہ اور دیگراہم عہدوں پرفائز رہے ہیں اور انہوں نے گزشتہ سال بھی مذکورہ کمیٹی میں خدمات انجام دیں۔
رفیق سلیمان رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان (ریپ) اور دیگر تجارتی ایسوسی ایشنز میں بھی ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں۔
رفیق سلیمان نے بطور کنوینر اسٹینڈ نگ کمیٹی برا ئے رائس نامزدگی پر ایف پی سی سی آئی کے صدر میاں ناصر حیات مگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے یقین دلایا کہ وہ رائس کی برآمدات کیلئے ایف پی سی سی آئی کو مثبت تجاویز فراہم کرینگے اور ملکی وغیرملکی سطح پر فیڈریشن کے وقار مزید بلند کرنے میں اپنا کردار ادا کرینگے۔