اسلام آباد: حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز پرکوکنگ آئل، گھی، بچوں کا دودھ، اسٹیشنری ،کولڈ ڈرنکس اور دیگر اشیاء کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
قیمتوں میں اضافے کے نوٹیفکیشن کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف برانڈز کا کوکنگ آئل اور گھی مہنگا ہوگیا، یوٹیلیٹی اسٹورز پر کوکنگ آئل 45 روپے فی لٹر تک مہنگا ہوگیا، گھی کی فی کلو قیمت میں 26 روپے تک اضافہ ہوا، خشک دودھ اور بچوں کا دودھ 100 روپے تک مہنگا ہوا۔
ٹی وائٹنرز 600 گرام 32 روپے مہنگا کردیا گیا، دیسی گھی کی ایک کلو قیمت میں 197 روپے اضافہ ہوا، اسٹیشنری آئٹم کی قیمتوں میں 13 روپے اضافہ ہوا، شیمپو کی بوتل 6 سے 30 روپے تک مہنگی ہوگئی، کولڈ ڈرنکس کی قیمتوں میں 15 روپے تک اضافہ ہوا۔
اس سے قبل ادارہ شماریات کے مطابق اڑھائی سال میں چینی اوسط 38 روپے فی کلو مہنگی ہوئی۔ اگست 2018 میں چینی کی اوسط قیمت 55 روپے 59 پیسے فی کلو تھی، جو اب 93 روپے 59 پیسے فی کلو ہوگئی ہے۔