لاہور:صوبہ پنجاب کے ضلع لاہور کے تھانہ ڈیفنس کی حدود چوبرجی کینٹ لاہور کے رہائشی منیر مسیح کے گھر پر مسلح افراد نے دھاوا بول دیا۔اہل خانہ کو شدید زخمی کردیا، منیر مسیح کی ملزمان کے خلاف کارروائی کی اپیل، تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ۔
تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے ضلع لاہور کے تھانہ ڈیفنس کی حدود چوبرجی کینٹ لاہور کے رہائشی منیر مسیح نے ایم ایم نیوز سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میں ڈی ایچ اے میں بطور ڈرائیور ڈیوٹی کرتا ہوں۔
ہمارے محلے کے بارہ افراد جو ڈنڈوں اور آتشیں اسلحہ سے لیس تھے اور ان کے ہاتھوں میں لوہے کی راڈیں موجود تھیں،زبردستی ہمارے گھر کا دروازہ توڑا اور گھر کے اندر داخل ہو گئے،زاہد نام کے شخص نے میری بیٹی نسرین کے سر میں کلہاڑی ماری جس سے وہ لہو لہان ہوگئی۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








