اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہم نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں بھاری قیمت چکائی ہے ،ٹیرر فنانسنگ اور منی لانڈرنگ کے خلاف سنجیدہ ہے اسی لئے بھارت پاکستان کوایف اے ٹی ایف کی بلیک لسٹ میں شامل کرانے میں ناکام رہا۔
اپنے ایک بیان میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ایف اے ٹی ایف 27 میں سے 24 پوائنٹس پر عملدرآمد کا معترف ہے،جون تک باقی 3 پوائنٹس پر بھی عملدرآمد کرلیں گے، پاکستان نے یہ اقدامات اپنے قومی مقاصد میں کیے ہیں، ہم نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بھاری قیمت چکائی ہے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم نے قانون سازی سمیت بھرپور کاوشیں کیں، پاکستان ٹیرر فنانسنگ اور منی لانڈرنگ کے خلاف سنجیدہ ہے یہی وجہ ہے کہ بھارت پاکستان کو بلیک لسٹ میں شامل کرانے میں ناکام رہا۔
بھارت ایف اے ٹی ایف کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرتا ہے، 13 ممالک نے پاکستان کے اقدامات کو سراہا، ڈی جی ایم او کا رابطہ اورسیز فائر پاسداری پر آمادگی مثبت قدم ہے۔
واضح رہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) نے پاکستان کو رواں سال جون تک گرے لسٹ میں ہی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ایف ایٹی ایف نے پاکستان کوبقیہ 3 نکات پر عمل کرنیکے لیے4 ماہ کی مہلت دی ہے۔
ایف اے ٹی ایف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان نے27 میں سے 24 نکات پر عمل درآمد کرلیا ہے، جون تک پاکستان تمام 27 نکات پر عمل درآمد کرے۔فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے مطابق ٹیرر فنانسنگ کے ضمن میں خامیاں پائی گئی ہیں۔