لاہور: وزیراعظم عمران خان کی حکومت نے اپنی اڑھائی سالہ دور کے دوران خزانے کے 4 ہزار 748 ارب روپے بچائے۔
وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت باتوں پر نہیں کام پر یقین رکھتی ہے۔
ٹویٹر پر انہوں نے اعداد و شمار شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے اپنے اڑھائی سال کے دور میں کار کے کیس میں خزانے کے 1.5 ارب ڈالر (248 ارب روپے) بچائے۔
PM Imran Khan’s PTI Govt’s performance. Action speaks louder than words:
1. Karkey savings = $ 1.5 Billion (Rs 248 Billion).
2. LNG Savings = $3 Billion (Rs 500 Billion).
3. IPPs Savings (Private + Govt) = $ 24 Billion (Rs. 4,000 Billion).— Omar Ayub Khan (@OmarAyubKhan) February 27, 2021
اپنے ٹویٹ میں عمر ایوب نے لکھا کہ ایل این جی کی مد میں 3 ارب ڈالر (500 ارب روپے) بچائے۔
وفاقی وزیر توانائی نے مزید لکھا کہ آئی پی پیز کے معاہدے کے ذریعے پی ٹی آئی حکومت نے 24 ارب ڈالرز (4 ہزار ارب روپے) بچائے۔
یہ بھی پڑھیں : گزشتہ ڈھائی برس میں پی ٹی آئی حکومت کا ایک بھی اسکینڈل سامنے نہیں آیا۔عثمان بزدار
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








