کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 میں آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان ہونے والا میچ ایک گھنٹے تاخیر کا شکار ہوگیا کیوں کہ اسلام آباد کے ایک کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔
کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ٹیموں کی دوبارہ کورونا ٹیسٹنگ ہورہی ہے، ہوٹل میں ٹیم کے کھلاڑیوں کی ریپڈ کورونا ٹیسٹنگ ہورہی ہے۔
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ 7 بجے شروع ہونا تھا جو اب رات 9 بجے ہوگا۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ کے جس کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے وہ غیر ملکی کھلاڑی ہے۔
اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ میچ رات 9 بجے شروع ہوگا، جس ٹیم کے کھلاڑی کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اس کے تمام کھلاڑیوں کےٹیسٹ منفی آگئے ہیں۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پی سی بی کے مطابق کھلاڑی کا ٹیسٹ اتوار کو مثبت آیا تھا، اسے آئسولیشن میں رکھا گیا ہے، کھلاڑی کو پی ایس ایل میں شرکت کرنے کے لیے 2 ٹیسٹ منفی آنا ضروری ہیں، دوسری ٹیم کے ٹیسٹ بھی جلد لیے جائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دیگر 4 ٹیموں کے کورونا ٹیسٹ بھی جلد کیے جانے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 6، لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








