کراچی: ٹک ٹاک کے شوق نے محکمہ پولیس کی 3خواتین اہلکاروں کو معطل کرادیا۔ ”یہ ہماری پاوری ہورہی ہے“ کا بخار خواتین پولیس اہلکاروں پر بھی چڑھ گیا۔
خواتین پولیس اہلکار نے ایک ویڈیو بنائی تھی جس میں انہوں نے ”یہ ہماری پاوری ہورہی ہے“ ٹاپ ٹرینڈ کو کاپی کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ ہم ہیں اور ہماری کار ہے اور خواری ہو رہی ہے۔
پولیس خواتین اہلکاروں نے ویڈیو بنا کر ٹک ٹاک پر لوڈ کی تھی۔ مذکورہ ویڈیو کو دیکھ کر ایس پی صدر زاہدہ پروین نے فوری طور پر نوٹس لیا اور تینوں خواتین پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا۔