آئی بی اے کے طلباء کا کارنامہ، ڈیٹنگ موبائل ایپ متعارف کرادیا

تازہ ترین

تازہ ترین

آئی بی اے کا طلباء کا کارنامہ، ڈیٹنگ موبائل ایپ لانچ کرادیا
آئی بی اے کا طلباء کا کارنامہ، ڈیٹنگ موبائل ایپ لانچ کرادیا

کراچی: معروف یونیورسٹی آئی بی اے کے طلباء نے کارنامہ انجام دیتے ہوئے ”The Uni Dating“ کے نام سے طلباء کی سہولت کے لئے ایک خصوصی ڈیٹنگ ایپ متعارف کروادی۔

یہ خبر انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (آئی بی اے) کراچی کے طلباء نے فیس بک کے ایک گروپ پر ایک عنوان کے ساتھ شائع کی تھی، اس میں انہوں نے اس ایپ کے بارے طلباء کو آگاہ کیا تھا۔

IBA Students

طلباء کا کہنا تھا کہ ہم نے آپ کے لئے ایک اسپیشل چیز بنائی ہے، جسے آپ استعمال کرکے فائدہ حاصل کرسکتے ہیں، اگر آپ اس سے استفادہ حاصل کرنا چاہتے ہیں تو اس لنک پر کلک کریں۔

 اس ایپ کی منفرد خصوصیت یہ ہے کہ اس ایپ کو یونیورسٹی کے طلبا کو ہی رسائی حاصل کرنے اور اس کا استعمال کرنے کی اجازت ملتی ہے۔

لنک پر کلک کرنے سے، ویب سائٹ کا مرکزی صفحہ کھلتا ہے۔ یہاں، صارف سے لاگ اِن یا سائن اپ کرنے کو کہا جاتا ہے۔ ویب سائٹ میں سائن اپ کرنے کے لئے، صارف کو ای میل ایڈریس فراہم کرنے کی ضرورت ہوگی۔

Related Posts