عمر کوٹ: سندھ کے شہر عمر کوٹ کے رہائشی عبد الرسول پلی نے اپنی محبت کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے مغلیہ دور کی یادگار ”تاج محل“ کی ڈیزائن کا چھوٹا تاج محل تعمیر کرادیا۔
واضح رہے کہ ”تاج محل“ محبت کی یادگار کے طور پر جانا جاتا ہے، ہندوستان کے شہر آگرہ میں موجود ”تاج محل“ شاہ جہاں نے اپنی اہلیہ ممتاز بیگم کے لئے تعمیر کیا تھا، شاہ جہاں اور ممتاز بیگم دونوں کی قبروں پر مشتمل مقبرہ ”تاج محل“ بہت سی نظموں، گانوں اور فلموں کا موضوع رہا ہے۔

عمر کوٹ کے رہائشی نے اس یادگار کو عمر کوٹ سے 800کلومیٹر دور بنایا ہے، بی بی سی اردو سے بات کرتے ہوئے پلی کا کہنا تھا کہ وہ اس قسم کی تعمیرات کے حوالے سے اپنے گاؤں میں مشہور ہے۔
65سالہ شخص کے پاس ان کے نام پر 9,000ایکڑ اراضی ہے، جو اس علاقے کا سب سے بڑا زمیندار ہے، وہ 1980میں مغل یادگار”تاج محل“ دیکھنے ہندوستان گیا تھا ، جہاں انہیں یہ یادگار بہت پسند آئی تھی۔

عبد الرسول اور شیر محمد نے 20 فٹ اونچائی اور 18 فٹ چوڑائی پر مشتمل ایک چھوٹا تاج محل بنانے کے لئے سوچ بچار شروع کی،پالی نے بتایا کہ اس کی شادی بہت کم عمری میں ہوئی ہے۔ اس وقت ان کی اہلیہ مریم کی عمر 40 سال تھی اور وہ 18 سال کے تھے۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








