کوئٹہ: سینیٹ الیکشن میں بلوچستان سے آزاد حیثیت میں منتخب ہونیوالے سینیٹرعبدالقادر نے وزیراعظم عمران خان پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی۔
عبدالقادر کوپہلےپی ٹی آئی نےٹکٹ دیا تھا جسے بلوچستان کے رہنماؤں کی پریس کانفرنس کے بعد واپس لیا گیاتھا تاہم عبدالقادرنےآزادحیثیت میں بلوچستان سےسینیٹ کاالیکشن لڑااورسب سے زیادہ11ووٹ حاصل کیے۔
بلوچستان سے آزاد حیثیت میں منتخب سینیٹرعبدالقادر نے چیئرمین سینیٹ کے انتخاب سے قبل وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرکے ان پر پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی جس پر چیئرمین پی ٹی آئی و وزیراعظم پاکستان عمران خان نے ان کا خیرمقدم کیا ہے۔
پاکستان تحریکِ انصاف نے بلوچستان سے سینیٹ الیکشن کیلئے عبدالقادر کو ٹکٹ دیا تھا جس پرپی ٹی آئی بلوچستان کے رہنماؤں نے عبدالقادر کے نام پر اعتراض کرتے ہوئےانہیں پیراشوٹر قرار دیا تھا۔
پارٹی رہنماؤں کے اعتراض کے بعد ٹکٹ ظہور آغا کو دے دیا گیا تھاتاہم عبدالقادر نے پی ٹی آئی کی حمایت سے بلوچستان سے سینیٹ کا الیکشن جیت لیا تھا۔